جاپان میں مقیم پاکستانی بزنس مینوں کی
ڈائریکٹری ، اب نئے ڈیزائن اور فنکشن
کے ساتھ ۔
جاپان میں مقیم
پاکستانیوں ، خصوصاً کاروباری افراد کے درمیان رابطے کو بہتر بنانے کی غرض سے یہ
ڈائریکٹری منصوبہ سنہ ۲۰۰۰ میں شروع کیا گیا تھا ۔ سنہ ۲۰۰۳ اور ۲۰۰۶ میں اس کی
طباعت (پرنٹنگ) بھی عمل میں لائی گئی
تھی ۔ اس کے بعد سے یہ ڈائریکٹری مسلسل ویب پر موجود ہے ۔
کچھ عرصے قبل اس
ڈائریکٹری کو نئی ویب سائٹ پاکستانی ڈاٹ جے پی
کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا ۔ اب اس کا ڈیزائن تبدیل کرتے ہوئے اسے مزید خوبصورت
بنایا گیا ہے ، اور اس کے ساتھ ساتھ اس میں نئی خوبیاں بھی متعارف کروائی گئی ہیں ۔
اب اس میں ہر پریفیکچر کے پاکستانی کاروباری حضرات کی فہرست کے ساتھ ساتھ ، سرچ
فنکشن بھی متعارف کروایا گیا ہے ۔ اس فنکشن کی مدد سے کسی بھی کمپنی ، یا کسی شخص
کا نام ڈال کر ، ڈائریکٹری میں اسے تلاش کرنا ممکن ہے ۔ اگر مطلوبہ کمپنی یا شخص کا
پورا نام یاد نہ آ رہا ہو ، تو نام کے ایک حصے سے بھی تلاش ممکن ہے ۔
جن کاروباری افراد کا
نام ڈائریکٹری میں شامل نہ ہو ، ان کے لئے اپنا نام رجسٹر کروانے کی سہولت بھی
موجود ہے ۔ڈائریکٹری میں نام کی شمولیت مفت ہے ، تاہم اس کے لئے جاپان میں مقیم پاکستانی بزنس مین ہونا شرط ہے ۔
جاپان کے پاکستانی
بزنس مینوں کی یہ ڈائریکٹری ، نہ صرف جاپان میں مقیم پاکستانیوں کے لئے رابطے کا
ایک ذریعہ ہے ، بلکہ یہ دنیا کے دیگر ممالک کے کاروباری افراد کو جاپان کے پاکستانی
کاروباری افراد سے منسلک کرنے کا بھی ایک راستہ ہے ۔ اس کی ویب سائٹ کو ہر روز
جاپان ، پاکستان اور دنیا بھر سے سینکڑوں افراد دیکھتے ہیں ۔ امید ہے کہ یہ
ڈائریکٹری آئندہ بھی جاپان کے پاکستانی کاروباری افراد کے آپس میں رابطے اور انہیں
دنیا سے متعارف کروانے میں مدد گار ثابت ہوگی ۔
ڈائریکٹری کا ویب
ایڈریس درج ذیل ہے ۔ http://www.pakistani.jp/directory/