جاپان میں نئے ہجری سال 1432 کا ، منگل 7 دسمبر سے آغاز ہو گیا ۔
اسلامک سینٹر جاپان کے اعلان کے مطابق ، جاپان میں محرم الحرام 1432 ھ کا آغاز، منگل 7 دسمبر2010ء سے ہو گیاہے۔ اسلامک سینٹر نے بتایا ہے کہ مذکورہ اعلان ، ملائیشیا میں رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کی مطابقت سے کیا گیا ہے ۔ یکم محرم الحرام 1432ھ ، آج منگل 7 دسمبر2010ء کو ہے ، اور انشااللہ یوم عاشور جمعرات 16 دسمبر 2010ء کو ہوگا۔