|
خاور کھوکھر
کے یارڈ پر ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جارہا ہے، جس ميں شمولیت کی دعوت
عام ہے ۔ اسلامی ممالک میں عید گہما گہمی اور دوستوں سے ملاقات کا دن ہوتا ہے
لیکن جاپان میں چونکہ لوگ مختلف اضلاع میں بکھرے ہوئے ہیں، اس لیے اس پارٹی کا
اہتمام اس سوچ کے ساتھ کیا جارہا ہے کہ عید کے بعد کہیں مل بیٹھنے کا مقام مقرر
کر کے کچھ کھانے پینے کا اہمتمام هو جائے تو عید کا لطف دوبالا ہو
جائے گا۔
ساجد خان ، شاہد اقبال ، عمران جاوید ، محمد رمضان اور کئی دوستوں کے مشورے کے
ساتھ ، خاور کھوکھر کی کائی تائی (یارڈ) پر عید ملن پارٹی کا انتظام کیا جارہا
ہے ۔
بعد نماز عید، تاتے بیاشی کے نمازیوں کے ایک اکثریت کے ساتھ پروگرام شروع
کر دیا جائے گا ۔ دور سے انے والے دوست آتے رہیں گے اور اسی طرح کوشش کی جائے
گی کہ جب تک محفل ميں رنگ رہے پروگرام چالو رکھا جائے ۔ آپ کی شرکت
محفل کی رونق کو دوبالا کرے گی۔
بمقام
گمّا کین ، ایتاکورا ماچی، نیشی اوکا ١٧٣٢
نوٹ: یہ جگہ ، توہوکوہائی وے کےتاتے بیاشی انٹر سے ساڑھے چار منٹ کی
مسافت پر ہے ۔ تاتے بیاشی کی مسجد قبا سے پندره منٹ کی مسافت، اور اباراکی کے
کوگا اسٹیشن سے بیس منٹ کی مسافت پر واقع ہے ، جبکہ توچیگی کین کے فجی
اوکا اسٹیشن سے چار منٹ کی مسافت ہے ۔
رابطے کے لیے فون نمبرز
0276-55-5088, 090-5582-3207
|