|
جاپان کے قومی
نشریاتی ادارے NHK کی بین الاقوامی ریڈیو نشریات
کے اردو سروس کے عملے کی جانب سے ، اس سال بھی بین الاقوامی نشریات کے شعبے کے
لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ جمعرات 25 اگست سنہ 2011 کو منعقد کی گئی
اس افطار پارٹی کی تیاریاں ، اردو نشریات کے پاکستانی اور جاپانی عملے نے انجام
دیں ۔
NHK کی بین الاقوامی ریڈیو نشریات 18 زبانوں میں
ہوتی ہیں ، جن میں اردو بھی شامل ہے ۔ یہ نشریات شارٹ ویو پر پاکستان، ہندوستان
، اور افغانستان کے کچھ علاقوں میں سنی جا سکتی ہیں ۔ تاہم، اب یہ
انٹرنیٹ کے ذریعے ، دنیا بھر کے کسی بھی مقام سے 24 گھنٹے سنی جا سکتی ہیں ۔
|