پاکستان ایسوسی ایشن کے انتخابی امیدواروں کی جانب سے منشور کا اعلان

معزز قارئین ، پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے انتخابات۱۱ ؍اپریل کو ہونے والے ہیں ۔ اس سلسلے میں ہم نے مختلف عہدوں کے امیدواروں کے منشور  سے کمیونٹی کو باخبر رکھنے کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں ۔ امیدواروں کے منشور سے ہی کمیونٹی کو معلوم ہوگا ، کہ کون سا امیدوار یا پینل ، منتخب ہونے کے بعد کمیونٹی کے لئے کیا خدمات انجام دینا چاہتا ہے ۔

اس سلسلے میں ندا خان اچکزئی اور الطاف غفار کے انتخابی منشور کا تعارف پیش کیا جا رہا ہے ۔ دیگر امیدواروں سے بھی درخواست ہے کہ وہ اپنا اپنا منشور ارسال کریں تاکہ کمیونٹی کو ان کے خیالات سے آگاہی ہو سکے ۔

 


۱۱   اپریل   ۱۱   نکا ت

 

پاکستان ایسوسی ایشن کےآئندہ انتخابات میں صدارتی امیدوار جناب  ندا محمد خان اچکزئی اور جنرل سیکریٹری کے امیدوار جناب الطاف غفار نے ۱۱ نکات  پر مشتمل منشور کا اعلان کیا ہے۔ اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ الیکشن جیتنے کے بعد وہ ان نکات پر عمل کرنے کےلئے اپنی بھر پور کو شیش کریں گے۔

 

۱۔ ہوکائیدو  سے  اوکیناوا  تک ، جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں قومی یکجہتی،اتفاق اور بھائی چارے کو فروغ دینا۔

۲۔ ایسوسی ایشن کا ایک مستقل  اور متفقہ آئین تشکیل دینا،اور  ایسوسی ایشن کو جاپانی قوانین کے تحت رجسٹرڈ کروانا۔

۳۔کمیونٹی کے لئے کمیونٹی سینٹر کے قیام کی بھر پور کوشیش کرنا۔

۴۔ پاکستانی سفارت خانے کے تعاون سے پاکستان اسکول کے قیام کی کوششیں کرنا۔

۵۔مسلمانوں کے قبرستان کے لئے مسلم تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنا۔

۶۔کمیونٹی کے سماجی اور مذہبی پروگراموں کو عمل میں لانے کے لئے تمام تنطیموں کے ساتھ تعاون کرنا۔

۷۔کمیونٹی کے قانونی مسائل کے حل کے لئے ان کو قانونی امداد مہیا کرنا۔

۸۔جاپانی حکومت کے سامنے کمیونٹی مسائل پیش کرنا اور ان کے حل کے لئے کوششیں کرنا۔

۹۔وزارت اوورسیز کے ساتھ کمیونٹی مسائل کو اجاگر کرنا اور اسے حل کروانے کی کوششیں کرنا۔

۱۰۔پاکستانی ثقافت کو جاپان میں فروغ دینا ۔

۱۱۔ ایسوسی ایشن کا مستقل آفس قائم کرنا۔